Close Menu
    What's Hot

    بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان افریقہ میں خطرے پر مبنی چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کے لیے SGU وکالت کرتا ہے۔

    اکتوبر 22, 2026

    ابوظہبی کے شیخ خالد نے ایتھنز میں یونان کا سرکاری دورہ شروع کیا۔

    اکتوبر 22, 2026

    چپ کی ترسیل پر کوریا کی برآمدات دگنی ہو کر 61.6 بلین ڈالر ہو گئیں۔

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Khyber DailyKhyber Daily
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Khyber DailyKhyber Daily
    گھر » Global Times‏: BRI کا عزم ترقی عامہ ہے: شراکت دار ممالک کے حکام کا بیان
    PR Newswire

    Global Times‏: BRI کا عزم ترقی عامہ ہے: شراکت دار ممالک کے حکام کا بیان

    نومبر 24, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    ونژو، چین، 23 نومبر 2023 /PRNewswire/ — چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام (BRI) نے “دلوں کے ملاپ” کے خواب کو حقیقت کی شکل دی ہے، اور یہ ترقی عامہ کا ایک راستہ ہے، بدھ کو فوژو، مشرقی چین کے صوبہ فوژین میں منعقدہ گول میز اجلاس کے دوران متعدد سفیروں اور BRI کے شراکت دار ممالک کے حکام کا یہ کہنا تھا۔

    “BRI نے دنیا کی سوچ بدل دی ہے”، چین کے لیے نیپال کے سفیر، بشنو پوکار شریستھا کا کہنا تھا، جنہوں نے نوٹ کیا کہ اقدام کی توجہ کا مرکز صرف ذرائع نقل و حمل کا ہی نہیں بلکہ دل و دماغ کا ملاپ بھی ہے۔

    شریستھا کا مزید کہنا تھا کہ، “اس خواب اور تصور تک رسائی اب ممکن بن چکی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ نیپال کو BRI سے بہت فائدہ ہوا ہے اور نیپال میں کئی ایک منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جن میں ریلوے اور سڑکیں شامل ہیں، ان کی بدولت دو طرفہ تعاون میں ایک نئی جان آئی ہے اور اس کی وجہ سے ملک ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

    شریستھا نے یہ تبصرے بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشن کانفرس کے موقع پر منعقدہ گول میز اجلاس میں کیے، جو کہ چیمبرز آف کامرس، صنعتی ایسوسی ایشنز اور بنیادی شرکت کنندگان کے طور پر دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ دنیا کا پہلا بین الاقوامی تعاون و تبادلے کا پلیٹ فارم ہے۔ سالانہ منعقد کی جانے والی کانفرنس کا ہدف BRI کے تعاون کی پیشرفت کے ساتھ چیمبرز آف کامرس کے وسائل کو بروئے کار لانا اور نئے بین الاقوامی تعاون کے مواقع دریافت کرنا ہے۔

    گول میز اجلاس کے دوران، چین کے لیے صومالیہ کے سفیر اوالے علی کلانے کا کہنا تھا کہ، “BRI اس دنیا کو ایک موقع فراہم کر رہا ہے جو اب یکجا ہو چکی ہے اور اس اقدام کے ممکنات لامحدود ہیں”، انہوں نے نوٹ کیا کہ COVID-19 کی عالمی وبا کے سبب پیشرفت میں تاخیر واقع ہوئی لیکن اس نے ایسے عالمی اقدام کی اہمیت کو بھی ظاہر کیا ہے۔

    کدیرکامو کنداسامے یوگانادن، چین میں سری لنکا کے سفارت خانے کے نائب سفیر نے پورٹس، ہوائی اڈوں اور شاہراہوں سمیت BRI کے تحت چلنے والے متعدد انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبوں کو شمار کیا۔ کولمبو پورٹ کے منصوبے کو مثال لے کر، یوگانادن نے کہا کہ اسے جدید مستحکم ڈیزائن اور اسمارٹ سٹی کے تصور کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے جو IT کی صنعت، مالیاتی سروسز اور شپنگ لاجسٹکس کے تناظر میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

    بیجنگ میں عرب لیگ مشن کے نائب سفیر، احمد شعیب کا کہنا تھا کہ BRI میں شریک ہونے والے عرب ممالک چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی تعاون، اور باہمی ملاپ کی اس طاقت کو ظاہر کرتا ہے جو قومی اور نسلی سرحدوں سے بالاتر ہے۔

    شعیب نے نوٹ کیا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان افراد کی سطح پر مواصلت کو فروغ دینا BRI کا ناگزیر جزو بن چکا ہے اور ثقافتی، سیاحتی اور فنکارانہ تعاون سب اسی کی بدولت نمایاں ہوئے ہیں۔

    BRI چین اور عرب ممالک کے درمیان اتحاد کی علامت ہے۔ شعیب کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور پُل بنانے کے ساتھ ساتھ، یہ باہمی ربط، خوشحالی اور ہم آہنگی پر مبنی تعاون کو بھی تشکیل دیتا ہے۔

    رابطہ: یو ژانگ ‎(Yu Zhang)‏، zhangyu@huanqiu.com

    متعلقہ اشاعت

    سنگاپور اور ملیشیا آج تک کی سب سے بڑی AppliedEdu کی آسیان رینکنگ میں سرفہرست ہیں

    اکتوبر 21, 2026

    وسطی ایشیا میں ترقی کی خواہاں چینی کمپنیوں کے ساتھ اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ ازبکستان 2026 کا آغاز

    اکتوبر 19, 2026

    دی کافی بین اینڈ ٹی لیف® کے 63 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا — Make It Yours کے ساتھ

    اکتوبر 16, 2026

    3iQ کو ابوظہبی کے IFC سے اصولی منظوری مل گئی

    اکتوبر 14, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب

    بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان افریقہ میں خطرے پر مبنی چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کے لیے SGU وکالت کرتا ہے۔

    اکتوبر 22, 2026

    ابوظہبی کے شیخ خالد نے ایتھنز میں یونان کا سرکاری دورہ شروع کیا۔

    اکتوبر 22, 2026

    چپ کی ترسیل پر کوریا کی برآمدات دگنی ہو کر 61.6 بلین ڈالر ہو گئیں۔

    اکتوبر 22, 2026

    الٹراسونک ویلڈنگ میں پیشرفت کلیدی صنعتوں میں دھات کی مشترکہ کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔

    اکتوبر 22, 2026

    ترکی کے سیاحتی شعبے نے عالمی ریونیو رینکنگ میں چھٹے مقام کو نشانہ بنایا

    اکتوبر 22, 2026

    جاپان کا MMX خلائی جہاز مریخ کے چاندوں کا مطالعہ کرنے اور 2031 تک نمونے واپس کرنے کے مشن پر روانہ

    اکتوبر 21, 2026

    متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ نے ممبئی مذاکرات میں ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    اکتوبر 20, 2026
    © 2022 Khyber Daily | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.